Live Updates

تحریک انصاف 3 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ لاہور آئے گی: عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 اگست 2016 15:04

تحریک انصاف 3 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ لاہور آئے گی: عمران خان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 ستمبر کے مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 3 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ لاہورآئے گی ۔ انہوں نے 3 ستمبرکو تمام جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ چاہتے ہیں کہ تمام پارٹیاں اپنا اپنا کنٹینر لے کر آئیں ۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کےمسئلے پر تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب اوپر سے احتساب ہو ۔

(جاری ہے)

اگر ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ نواز شریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہ نادرا سے پتہ چلا ہے کہ جان بوجھ کر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کرائی جا رہی۔

خواجہ آصف کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ میں ٹھوس ثبوت پیش کریں گے ۔ متحدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کی تقریر کا کوئی پاکستانی دفاع نہیں کرسکتا ۔ قائد ایم کیو ایم کی تقریرمودی کی تقریر سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی حکومت سےرابطہ کر کے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں قانونی چارا جوئی کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات