جائیکا13گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کیلئے 614ملین ین فراہم کریگی‘عرفان قیصر شیخ

نئی فنی معاونت کے ذریعے 46 ماسٹر ٹرینرز کو مکینیکل ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں تربیت دی جا چکی ہے‘ چیئر مین ٹیوٹا

اتوار 28 اگست 2016 15:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کے لیے بھر پور تعاون کر رہا ہے،جائیکا نے گو رنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور میں آرکیٹکچر اور مکینیکل کے شعبہ جات میں سینٹر آف ایکسیلنس کیلئے پہلے ہی 860ملین ین فراہم کردئیے ہیں اور یہ پراجیکٹ بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے،جائیکا 2016 سے 2019تک گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فیصل آباد کوسینٹر آف ایکسلینس اور دیگر 13گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کیلئے 614ملین ین فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے مقامی ہوٹل میں جائیکا کی صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فرو غ کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ،جائیکا چیف ٹوجو یاسوہیرو ، جائیکا پراجیکٹ چیف نوبورو کابی سو، جائیکا ماہرین ماسامی ٹسویوکی، یوشی ٹسوشیا، کنیاکا کوواتری،صدر ٹیوٹا ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ لاہورسید محمود غزنوی، معروف صنعت کار امجد علی جاوا، رضوان شمسی ، ناصرہ تحسین، سلمان باسط، حسنین مرزا، مسعود نظامی ، ارشد بیگ، خواجہ محمد عثمان اور ٹیوٹا افسران موجود تھے۔

عرفان قیصر شیخ نے سیمینار کے شرکاء کو بتایاکہ جائیکا کی طرف سے ملنے والی نئی فنی معاونت کے ذریعے 46 ماسٹر ٹرینرز کو مکینیکل ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات مثلاََ سی این سی مشین، ٹگ مگ ویلڈنگ ، کیڈ،کیم ڈیزائننگ اور صنعتی پلاننگ اور پراڈکٹ میں تربیت دی جا چکی ہے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق بے روزگار افراد کو تربیت یافتہ افرادی قوت بنارہی ہے ۔

جائیکا کے تعاون سے مکینیکل ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو دنیا بھرمیں ایکسپورٹ کیا جائے گاتاکہ ہمارے ہنر مند نوجوانوں کو بہتر روزگار مل سکے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ جی سی ٹی ریلوے روڈ لاہور میں آرکیٹکچر اور مکینیکل کے شعبہ جات میں سینٹر آف ایکسیلنس کے شاندار قیام کے بعددیگراداروں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کیلئے جائیکا کی مزید فنی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔

نئے پراجیکٹ سے ان اداروں میں مکینکل ٹیکنالوجی کے جدیدنصاب کی تیاری، ٹیچرز ٹریننگ، مشینری وآلات کی یقینی فراہمی، انتظامی امور میں بہتری شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ذریعے فارغ التحصیل ماہر افرادی قوت کو روزگارکے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی اور ادارے کی سطح پر جاب پلیسمنٹ سیل بھی قائم کیاجا رہا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اورجائیکا چیف ٹوجو یاسوہیرو نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :