اہل لاہور کی آبی ضروریا ت پوری کرنے کی غرض سے مصنوعی جھیل بنانے کا فیصلہ

مصنوعی جھیل کی سائنسی سٹڈی کے لئے 91ملین روپے کی رقم مختص‘وزیر آبپاشی میاں یاور زمان

اتوار 28 اگست 2016 15:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئر مین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو پینے کے صاف پانی کی متواتر سپلائی بحال رکھنے کیلئے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سندھ طاس واٹر کونسل کے چیئر مین انجینئر سلیمان خان کی سر براہی میں ملنے والے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجینئر ایریگیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چوہدری اصغر حمید بھی موجود تھے-صوبائی وزیر نے وفد کو محکمہ آبپاشی کی ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا -صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے بتایا کہ 1772مربع کلو میٹر پر پھیلے اور ایک کروڑ نفوس سے زائد آبادی پر مشتمل شہر لاہو رمیں زیر زمین پانی کی سطح ہر سال ایک میٹر تک نیچے گر رہی ہے -یہ صورتحال انتہائی تشویش کن ہے -حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے ماہرین کو زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کے لئے خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہو رشہر کے پاس مصنوعی جھیل تعمیر کی جائے تا کہ زیر زمین پانی کی مقدار میں اضافہ ہو -اس طرح موجودہ آبادی کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلو ں کی بڑھتی آبی ضروریات بخوبی پوری کی جا سکیں گی -صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ اس حوالے سے حکومت پنجاب نے 91.5ملین روپے کی رقم مختص کر دی ہے -یہ رقم سائنسی بنیادوں پر منصوبے کے باقاعدہ اجراء سے قبل تفصیلی سٹڈی پر خرچ کی جائے گی -

متعلقہ عنوان :