جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن کل منایا جائے گا

اتوار 28 اگست 2016 14:47

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء) جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن کل پیر کو منایا جائے گا۔ دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے خلاف عالمی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے 2 دسمبر 2009 ء کو اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 64 ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس میں اس بات کافیصلہ بھی کیا گیا تھاکہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جائے اور عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ پر پابندی لگائی جائے اور دنیا کو آنے والے وقتوں کے لئے محفوظ تر بنایا جائے۔