فہد ملک قتل کیس کامرکزی ملزم افغانستان فرارہونے کی کوشش میں گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 اگست 2016 14:37


اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : فہد ملک قتل کیس کامرکزی ملزم افغانستان فرارہونے کی کوشش میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ فہد ملک قتل کیس کامرکزی ملزم طورخم بارڈر چیک پوسٹ سے گرفتار ہوا ملزم افغانستان فرارہو رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ ملزم کانام ای سی ایل پرڈال چکی تھی جس کی بدولت گرفتاری عمل میں آئی ۔ ملزم کو پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزم کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم کیلئے وزیرداخلہ نے تعریفی سند اورایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔