Live Updates

تحریک انصاف کا متحدہ رہنما فاروق ستار سے ساتھیوں سمیت استعفے کا مطالبہ

قائد ایم کیو ایم سے محض اظہار لاتعلقی ناکافی ہے‘ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی میں متحدہ قائد کی نمائندگی کرتے ہیں‘ فاروق ستار اور ان کے تمام دیگر عہدیدار مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑیں،ترجمان تحریک انصاف

اتوار 28 اگست 2016 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف نے متحدہ رہنما فاروق ستار سمیت ان کے تمام ساتھیوں کے استعفے کا مطالبہ کردیا‘ تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااورترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم سے محض اظہار لاتعلقی ناکافی ہے‘ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی میں متحدہ قائد کی نمائندگی کرتے ہیں‘ فاروق ستار اور ان کے تمام دیگر عہدیدار مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔ فاروق ستار اور ان کے تمام ساتھی اسمبلیوں سے فوری مستعفی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم سے محض لاتعلقی ناکافی ہے اور ایم کیو ایم اراکین اسمبلی میں متحدہ قائد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فاروق ستار سمیت ان کے ساتھی مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑیں۔ نمائشی اظہار تعلقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور اگر رہنما مستعفی نہ ہوئے تو سمجھیں گے متحدہ قائد سے روابط برقرار ہیں ۔ایم کیو ایم کو 2013 میں الطاف حسین کا مینڈیٹ میسر آیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات