پاکستان سے 50ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ چکے ہیں،افغانستان

اتوار 28 اگست 2016 14:20

پاکستان سے 50ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ چکے ہیں،افغانستان

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) افغان حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان سے 50ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق مہاجرین اور انکی واپسی کی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں 50ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں،مہاجرین کے بنیادی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد کی وجہ سے ہم اپنی نقد امداد کو دوگنا کرنے پر غور کررہے ہیں۔ پناہ گزین اور وطن واپسی کی وزارت کے مشیر حافظ احمد مائی خیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے اس وجہ سے 50ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس آچکے ہیں انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :