وائلڈ لائف انسپکٹر رانا محمد یونس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

ڈی جی جنگلی حیات خالد عیاض کی گھر جا کر تعزیت ،بیٹے کا ملازمت دینے کا اعلان

اتوار 28 اگست 2016 14:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) وائلڈ لائف انسپکٹر رانا محمد یونس حرکت قلب بند ہونے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔مرحوم کی آبائی گاؤں کوٹ جواہرسنگھ تحصیل چونیاں میں تدفین کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان محکمے کے دیگر افسران کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں کوٹ جواہر سنگھ تحصیل چونیاں میں چونیاں گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے مرحوم کے بیٹو ں میں سے قواعد و ضوابط پر پورے اترنے والے ایک بیٹے کو فوری طو رپر 17-Aکے تحت ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :