ڈولفن فورس کی پیٹرولنگ کے اوقات کارتبدیل کر دئیے گئے

اتوار 28 اگست 2016 14:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن فورس کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈولفن فورس کی پیٹرولنگ سہ پہر تین بجے سے رات بارہ بجے کی بجائے صبح نو بجے شام پانچ بجے کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر اورکاروبا ر کا ٹائم ہوتاہے اوراس دوران ڈولفن فورس کی پیٹرولنگ کے ذریعے طلبہ ، ملازمین اور تاجروں کو تحفظ کا احساس دلاناہے۔ذرائع کے مطابق فی الوقت ڈولفن فورس کے جوان ایک شفٹ میں کام کر رہے ہیں اور دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد دو شفٹیں کر دی جائیں گی ۔