واسا کا پانی کا معیار جانچنے کیلئے جدید طرزکی لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ ،حکومت سے فنڈزمانگ لئے گئے

مجموعی طور پر 14کروڑ 30لاکھ روپے لاگت آئیگی،پی سی ون تیار/پہلے مرحلے میں 6کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے ہیں‘ ایم ڈی

اتوار 28 اگست 2016 14:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) واسا نے پانی کا معیار جانچنے کیلئے جدید طرزکی لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت سے فنڈزمانگ لئے ، پی سی ون کے مطابق لیبارٹری پرمجموعی طور پر 14کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی جبکہ حکومت سے پہلے مرحلے میں 6کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مینیجنگ ڈائریکٹر واساچوہدر ی نصیر احمد کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پہلے سے موجود لیبارٹری نمونے جانچنے کے قابل نہیں ۔

نئے لیبارٹری میں جدید طرز کی مشینری اور آلات نصب کئے جائیں گے ۔ ایم ڈی اے کے مطابق منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر 6کروڑکے فنڈز کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پی سی ون کے مطابق منصوبے پر 14کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :