اکتوبر میں ملک بھر میں جلسے کرنے جا رہے ھیں : خورشید شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 اگست 2016 14:13

سکھر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ملک بھر میں جلسے کرنے جا رہے ھیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ سول ہسپتال میں 67 ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔

(جاری ہے)

اسپتالوں کی حالت مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھی کمی ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے ہمادے ہمسائے ہمارے خیلاف ہو گئے ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ کراچی کا میئر جیل میں بئد ہے ۔ انہیں چاہئے کہ حکومت سے ضمانت لیں اور باہر آ کے شہر کو چلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی الطاف حسین سے لاتعلقی اچھی بات ہے دس سے بارہ دن لگیں گے تعلق یا لاتعلقی سب سامنے آ جائے گا ۔