پاکستان گلی کوچوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو وہ افغانستان میں ڈبل گیم کیسے کھیلے گا ٗایرانی سفیر

ایران اور بھارت کے درمیان معاشی تعلقات کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ٗایران افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ٗ مہدی ہنر دوست جب تک سپر طاقتیں دہشتگردی کے بارے اپروچ لبرل رکھتی ہیں دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہے ٗ انٹرویو

اتوار 28 اگست 2016 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان گلی گلی کوچوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو وہ کیسے افغانستان میں ڈبل گیم کھیلے گا؟ایران اور بھارت کے درمیان معاشی تعلقات کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہیں،ایران افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے تعلقات ایک ایسی نعمت ہے جس کی پاسداری کرنی چاہئے ٗہر مشکل وقت میں ایران اور پاکستان کا ساتھ رہا ہے،پاکستان کی مدد کرنے کا ایران کاموقف آج بھی ہے اور کل بھی ہوگا،پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں امن ہی امن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی تنازعوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا ،ایران واضح موقف رکھتا ہے کہ ایران کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات ہیں،ایران کی تمام تر کوششیں ان کیلئے صرف ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کے چین کے ساتھ پاکستان کی طرح اچھے تعلقات ہیں،37سالہ پابندی کے دوران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں دوہرے معیار اپنانے کا وقت گزر گیا ہے جس میں ظاہری دہشت گردی کی مذمت اور باطنی حمایت کرنا ہے،جب تک سپر طاقتیں دہشت گردی کے بارے اپروچ لبرل رکھتی ہیں دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہے۔

ایران کا واضح مؤقف رہا ہے کہ اس خطے سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہونا چاہیے،یہ سپر طاقتوں کی یہاں موجودگی سے کبھی خیر کی توقع نہیں ہوگی ان کے شر سے امان رکھنا۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران نے2ارب ڈالر خرچ کئے ہیں اور ایران نے اس منصوبے میں کسی اثرورسوخ یا رکاوٹ کو حائل نہیں رکھا۔

متعلقہ عنوان :