ایم کیو ایم کے اکثر ارکان استعفے تیار کیے بیٹھے ہیں ٗ ارم عظیم فاروقی

لندن کی مداخلت سامنے آئی تو استعفے دئیے جائینگے ٗ انٹرویو

اتوار 28 اگست 2016 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) سابق رہنما ایم کیو ایم ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اکثر ارکان استعفے تیار کرکے بیٹھے ہیں ٗلندن کی مداخلت سامنے آئی تو دئیے جائینگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق رہنما ایم کیو ایم ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اکثر ارکان استعفے تیار کرکے بیٹھے ہیں،لندن کی مداخلت سامنے آئی تو دیے جائینگے،الطاف حسین کا ایک روز قبل فون آیا ہے ٗمیں نے پوچھا کہ پاکستان کے خلاف کیوں بات کی تو وہ اپنا دفاع کرتے رہے ،پاکستان کیخلاف نعرہ لگانے کی وضاحت پیش کرتے رہے ٗمیں نے ان کو صاف کہہ دیا ہے اب پارٹی میں واپس نہیں آؤں گی، میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے میری ایک نہیں سنی اپنی سناتے رہے، فاروق ستار کہہ رہے ہیں کہ لندن سے کوئی تعلق نہیں تو ایک چانس دیا جائے ٗالطاف حسین نے مجھے کہا ہے کہ تم پارٹی کی کمان سنبھال لو تو میں نے جواب دیدیا ٗسیکٹر انچارج نے مجھے دھمکی دی ہے جس کی رپورٹ درج کروادی ہے۔