سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی (کل) ڈیڈ لائن ختم ہو جائیگی

گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے ٗالیکشن کمیشن کا انتباہ

اتوار 28 اگست 2016 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی (کل)پیر کو ڈیڈ لائن ختم ہو جائیگی ٗ29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 ء کے آرٹیکل 13 کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں مالی سال ختم ہونے کے 60 روز کے اندر پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی پابند ہیں۔اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں ذرائع آمدن اور فنڈز سمیت پارٹی کی مالی پوزیشن سے متعلق تفصیلات بھی 29 اگست تک فراہم کریں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے-

متعلقہ عنوان :