محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اتوار 28 اگست 2016 13:38

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے ۔

موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مری میں 95 ملی میٹر، اسلام آباد 84، سیدپور 80، گولڑہ 43، لاہور 71، بہاولنگر 66، جہلم 65، قصور 55، منگلا 51، ساہیوال38، راولپنڈی 30، اوکاڑہ 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26، منڈی بہاوْالدین 22، ملتان 19، رحیم یار خان، جھنگ 17، جوہر آباد 16، لیہ 14، بھکر13، ڈی جی خان، خانپور04، میانوالی 03، گجرات، چکوال 02، بہاولپور سٹی، کوٹ ادو اور سیالکوٹ میں ایک، کراچی 54، سکھر 42، روہڑی 35، بدین 33، مٹھی 19، اسلام کوٹ، ڈہیلی اور نگرپارکر 15، چھور 13، چھاچھرو 12، دادو 08، لاڑکانہ، موہنجوڈرو 04، حیدرآباد ایک ، پارہ چنار 30، بالاکوٹ 26، کوہاٹ 22، کالام، ڈی آئی خان 17، پٹن 12، کاکول 09، بنوں 05، دیر 02، مظفرآباد 16، کوٹلی 13، راولاکوٹ11 ، گڑھی ڈوپٹہ 10، سبی، خضدار 07، استور 08، سکردو، بگروٹ 04، ہنزہ اورگلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔