الطاف اتنی جلدی مائنس نہیں ہوں گے چند روز میں منظر عام پر آجائیں گے ، اعتزاز احسن کا دعویٰ
جنرل راحیل شریف کی جگہ کوئی اور شخص آرمی چیف ہوتا تو متحدہ کے خلاف کارروائی نہ ہوتی،گفتگو
اتوار 28 اگست 2016 13:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بنانے والی ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے، لہذا دو دن میں اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تھا چونکہ یہ ایجنسیوں کی پیداوار ہیں تو الطاف حسین اتنی جلدی مائنس نہیں ہوں گے اور چند روز میں پھر سے منظر عام پر آجائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ فاروق ستار کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کی جائے آئندہ 4 سے 5 روز میں ایم کیو ایم میں تبدیلی کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی اور معلوم ہوجائے گا کہ کیا متحدہ کے پیچھے ایجنسیاں آج بھی ہیں یا نہیں، کیونکہ یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہ سکتیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ الطاف حسین نے اپنے آپ کو ایک بڑا زخم دیا ہے اور جس طرح سے انھوں نے پاکستان کے خلاف بات کی اور نعرے لگوائے یہ سب کچھ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، لیکن اس مرتبہ متحدہ کے خلاف کارروائی کی وجہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں جوکہ انہیں سپورٹ نہیں کرتے۔(جاری ہے)
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف نہ ہوتے اور ان کی جگہ پرویز مشرف یا جنرل ضیاء جیسا کوئی شخص آرمی چیف ہوتا تو متحدہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی تھی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جو کچھ بھی کہا وہ بہت نامناسب تھا اور فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ الطاف حسین کو اب دو ٹوک انداز میں خود سے علحیدہ کردیں۔اس سوال پر کہ کراچی میں متحدہ کے دفاتر کو مسمار کرنے کے بارے میں اب کیوں سوچا گیا ؟ تو پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ چونکہ ایک معاملہ ہوچکا ہے اور ظاہر ہے کہ آج کا آرمی چیف متحدہ کا سرپرست نہیں ہے تو اسی لیے ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور کراچی شہر بند نہیں ہوا۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا متحدہ کے دفاتر کو گرانا پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے مترادف ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تو حکومت کو کرنا ہے کہ وہ جماعت پر پابندی لگائے گی یا صرف کسی ایک شخص پر، لہذا حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ برطانیہ میں اپنی ایک ٹیم بھیجے جو کہ الطاف حسین کے خلاف شواہد فراہم کرسکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تو وفاق کے پاس مواد موجود ہے تو انہیں اب تک یہ ٹیم بھیج دینی چاہیے تھی۔ واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے الطاف حسین کے پھر سے منظر عام پر آنے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب متحدہ کی پاکستان میں موجود قیادت ناصرف اپنے قائد کے پاکستان مخالف بیان سے اظہار لاتعلقی کرچکی ہے، بلکہ خود کو بھی قطع تعلق کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.