بھارتی اوپنر لوکیش راہول دوسری تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری میں ڈوپلیسی کے ساجھے دار بن گئے

اتوار 28 اگست 2016 13:37

بھارتی اوپنر لوکیش راہول دوسری تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری میں ڈوپلیسی ..

لوڈیرہل( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء ) بھارتی اوپنر لوکیش راہول ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری کے ریکارڈ میں ڈوپلیسی کے ساجھے دار بن گئے، انھوں نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف صرف 46 بالز پر یہ اعزاز پایا۔

(جاری ہے)

تیزترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی کے پاس ہے، انھوں نے 2012 میں نیوزی لینڈ کیخلاف صرف 45 گیندوں پر تہرے ہندسوں میں رسائی حاصل کی تھی، جنوبی افریقی فاف ڈوپلیسی بھی 46جب کہ آسٹریلوی آرون فنچ 47 گیندوں پر سنچریاں بنا چکے، گذشتہ روز ہی ویسٹ انڈین اوپنر ایون لیوس نے 48 بالز پر سنچری مکمل کی، کرس گیل 47 بالز پر سنچری کے کیریبیئن ریکارڈ کے حامل ہیں۔

میچ میں بھارتی پیسر اسٹورٹ بنی کی لوئس نے خوب خبر لی اور ایک اوور میں 32 رنز بٹور لیے، اس میں 5 چھکوں اور سنگل سمیت ایک وائیڈ بھی شامل رہی، 2007 میں بھارت کے یوراج سنگھ نے انگلش پیسر اسٹورٹ براڈ کو 6 چھکے رسید کر کے اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔