لاہور: مناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث4 دہشت گرد ہلاک

اتوار 28 اگست 2016 13:28

لاہور: مناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، سری لنکن ٹیم پر حملے میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) کاونٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ نے لاہور کے علاقے مناواں میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑ منصوبہ ناکام بنا کر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور اقبال ٹاوٴن بم دھماکے میں ملوث چار مشتبہ خطر ناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

دہشت گرد تھانہ مناواں کی حدود لکھو ڈئیر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس کے مطابق یہ مقابلہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے علاقے مناواں میں ہوا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ سنہ 2008 میں مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاوٴن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ایک ٹیم مناواں کے گاوٴں لکھو ڈھیر جارہی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے اپنی دفاع میں حملہ آوروں سے مقابلہ کیا اور جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو جائے وقوعہ سے انھیں چار شدت پسندوں کی لاشیں ملیں جو حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔ترجمان کے بقول حملہ آور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ مرنے والے شدت پسندوں میں زبیر، نیک محمد، عبدالوہاب، عدنان ارشد اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔

زبیر، نیک محمد، عبدالوہاب اورعدنان ارشد 2009ء میں لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھے، جس میں 6 پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بعض کھلاڑی زخمی بھی ہوئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

متعلقہ عنوان :