Live Updates

ملک کے غدار کی زبان کینچ لینی چاہئے : شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 اگست 2016 13:19

ملک کے غدار کی زبان کینچ لینی چاہئے : شیخ رشید

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خود کو الطاف حسین سے الگ کر لے ۔ ملک کے غدار کی زبان کینچ لینی چاہئے. ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو برداشت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کی بہت بڑی تعداد محب وطن ہے ۔ شیخ رشید نے کہا قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے ۔ امن خراب کرنے والوں کو ختم کیا جائے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی پانامہ لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی ۔ عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ضرور ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات