پنجاب کابینہ میں توسیع نہ ہوسکی ، وزارت ملنے کی امیدیں لگانے والے اراکین مایوس

اتوار 28 اگست 2016 13:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) پنجاب کابینہ میں توسیع نہ ہونے کے باعث وزارت ملنے کی امیدیں لگانے والے متحرک اراکین اسمبلی مایوس ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے مشاورت کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد حکمران جماعت کے بعض متحرک اراکین اسمبلی نے نہ صرف وزارت ملنے کی امیدیں لگا لی تھیں بلکہ اس کیلئے لابنگ بھی کی گئی تھی ۔ قیادت کی سطح پر اس معاملے پر پیشرفت نہ دکھائے جانے کے باعث مذکورہ اراکین میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :