چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں توانائی کے منصوبوں پر34ارب 57کروڑ ڈالر خرچ کئے جائینگے

کوئلے ، ہوا ، ایل این جی اوردیگر ذرائع سے مجموعی طور پر17 ہزار45 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ٗذرائع وزارت پانی وبجلی

اتوار 28 اگست 2016 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں توانائی کے منصوبوں پر34ارب 57کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق کوئلے ، ہوا ، ایل این جی اوردیگر ذرائع سے مجموعی طور پر17 ہزار45 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے نظام اوربنیادی ڈھانچے کوبھی بہتر بنایا جائے گا۔

سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر12ارب 46کروڑ10 لاکھ ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا میں 870 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 80 کروڑ 20لاکھ ڈالر اور آزاد کشمیرمیں 1820میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں پر4ارب 39کروڑ70 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ سی پیک کے تحت ملک بھرمیں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے کیلئے بھی بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی۔