حکومتی فیصلوں کی توثیق کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31اگست کو ہوگا

اتوار 28 اگست 2016 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کا کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری سے متعلق اختیار کالعدم قرار دینے کے بعد تمام فیصلوں کی از سر نو توثیق کیلئے کابینہ کا اجلاس 31 اگست کو ہوگا میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی توثیق اور منظوری دی جائیگی جن کی وزیر اعظم نے کابینہ کو بائی پاس کرکے از خود منظوری تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کاتعین، اہم قومی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ، ادورں کی نجکاری، 5 روپے کے سکت کے ڈیازائن کی تبدیلی، 10 روپے کے نوٹ کے بجائے اس مالیت کے سکے کا اجرا اور دیگر اہم فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری کے اختیار کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔