قومی اسمبلی کا اجلاس 2ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا

الطاف حسین کی پاکستان مخالف سرگرمیوں ،تقاریر کے حوالے سے قراداد مذمت منظوری کیلئے پیش کی جائیگی،ذرائع

اتوار 28 اگست 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء ) قومی اسمبلی کا اجلاس دو ستمبر دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا ۔اجلاس میں اہم قومی و بین الاقوامی امور پربحث کے علاوہ قانون سازی کے لئے بل بھی پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کے الطاف حسین کی پاکستان مخالف سرگرمیوں اور تقاریر کے حوالے سے قراداد مزمت بھی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی اس قررداد کو الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو بجھوائے جانے والے مجوزہ ریفرنس کا بھی حصہ بنایا جائے گا زرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائز پر بلایا گیا یہ جلاس دس دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔