فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلیں قابل سماعت ہیں یا نہیں ٗ سپریم کورٹ(کل)فیصلہ سنائیگی

فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سزایافتہ دہشت گردوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں17 اپیلیں دائر کی گئی تھیں

اتوار 28 اگست 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف دائراپیلوں کا فیصلہ (کل) پیرکوسنائے گی کہ آیا فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلیں قابل سماعت ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سزایافتہ دہشت گردوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں17 اپیلیں دائر کی گئی تھیں جن کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کرتے ہوئے اپیلوں پر فیصلہ محفوط کیا تھا جو29 اگست کو سنایا جائیگا۔

فوجی عدالتوں نے پریڈ لین حملہ، بنوں جیل حملہ، آرمی پبلک سکول حملہ اور دہشتگردی کی دیگرکارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا جنہوں نے اپنی سزاؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائرکی تھیں۔

متعلقہ عنوان :