چیف جسٹس انور ظہیرجمالی (کل) ’’نظام انصاف میں انفارمیشن ٹیکنالوجی‘‘ کے استعمال کے حوالہ سے سیمینار اورنمائش کا افتتاح کرینگے

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام دوروزہ نمائش کااہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائیگا ٗترجمان

اتوار 28 اگست 2016 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیرجمالی (کل)پیر 29 اگست کولاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام ’’نظام انصاف میں انفارمیشن ٹیکنالوجی‘‘ کے استعمال کے حوالہ سے دو روزہ سیمینار اورنمائش کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام دوروزہ نمائش کااہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائیگا جس کا مقصد نظام انصاف سے وابستہ اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدت لاتے ہوئے ان کا استعدار بڑھانا اور روزمرہ کے امورکی انجام دہی کوسہل بنانا ہے۔

سیمینار کے دوران نظام انصاف کے مختلف اداروں کے سربراہا ن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپنے اپنے تجربات سے شرکاء کوآگاہ کریں گے۔ چیف جسٹس لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے چیئرمین کے طورپرسیمینار اورنمائش کا افتتاح کریں گے

متعلقہ عنوان :