Live Updates

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ماڈل مویشی منڈی نیاموآنہ کا افتتاح کر دیا

اتوار 28 اگست 2016 12:47

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ماڈل مویشی منڈی نیاموآنہ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کیوجہ سے فیصل آباد پنجاب کا دوسرا ،پاکستان کا تیسرا شہر بنے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی ملکی مسئلہ ہے سب کو مل کر سمجھنا ہوگا افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو ۔

عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں بھی دھرنے کا مقصد نہیں بتا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائدایم کیو ایم کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے ۔ اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں ان کا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات