کھالوں کو پختہ بنانے کیلئے فنی و مالی معاونت کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر

اتوار 28 اگست 2016 12:30

لاہور۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء ) پنجاب ایگریکلچر کمیشن کے تحت کھالوں کو پختہ بنانے کیلئے فنی و مالی معاونت کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے پنجاب ایگریکلچر کمیشن کا قیام ایک تاریخی اقدام ہے جس سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسان معاشی طور پر خوشحالی ہونگے‘کمیشن کے قیام کو عملی جامہ پہنا کر وزیراعلی نے کسانوں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پور ا کر دیا ہے جس سے زرعی شعبہ مزید فعال ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ کمیشن کسانوں‘زرعی ماہرین اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے نمائندوں پر مشتمل ہو گا جس سے ان کے درمیان بہتر تعاون کی فضا قائم ہو گی اور کسانوں کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنایا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کمیشن خود مختار ہو گا اور اس کے قیام سے کسان حضرات زرعی پالیسی کی تشکیل میں اپنی قیمتی آراء و تجاویز پیش کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد کسانوں کو قومی دھارے میں لاتے ہوئے زرعی شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز و سفارشات مرتب کرنا ہے جس سے فصلوں کی قیمتوں میں استحکام اور زرعی شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :