ژوب اورگردونواح میں 2.4شدت کے زلز لے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 28 اگست 2016 12:15

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء ) بلوچستان کے علاقوں ژوب اورگردونواح میں 2.4شدت کے زلز لے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت2.4 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکزژوب سے128 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جس کی گہرائی10کلومیٹرریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :