وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دورہ ترکی مکمل کرنے کے بعدواپس وطن پہنچ گئے

اتوار 28 اگست 2016 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف دورہ ترکی مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترک صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکی پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے استنبول میں یوسف سلطان پل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے میں وزیر اعظم ترکی بن علی یلدرم اور ترک صدر طیب اردگان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااﷲ بھی ان کے ہمراہ ترکی کے دورے سے واپس لاہور پہنچے۔