پاکستان نے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے کوششیں تیزکردیں

نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے عالمی سیکیورٹی کو تقویت ملے گی،جلیل عباس جیلانی

اتوار 28 اگست 2016 12:12

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے کوششیں  تیزکردیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء ) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردیں ، اسی سلسلے میں امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور کانگریس کے اہم ارکان سے رابطے اور امریکی عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ہے۔ جس میں انہوں نے ایٹمی ہتھیارو ں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے عالمی سیکیورٹی کو تقویت ملے گی۔