ماحول جتنا زیادہ سخت ہوگا بچے اتنے ہی ماہر جھوٹے بن جاتے ہیں ، ماہرین
اتوار 28 اگست 2016 11:26
لندن ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء)ما ہرین نفسیات کا کہنا ہیکہ والدین اگر بچے پر غیرضروری سختی کرتے ہیں تو بچے جھوٹ بولنے کے ماہربن جاتے ہیں۔ مڈل سیکس یونیورسٹی سے وابستہ نفسیاتی معالج کے مطابق گھر کا ماحول بہت زیادہ جبر اور سختی پر مبنی ہوتو وہاں ایک ایسا ماحول بن جاتا ہے جہاں بچہ سچ بولنے کو غنیمت نہیں جانتا اور یوں کسی ماہر فنکار کی طرح غلط بیانی سے کام لیتا ہے۔
ماہر نفسیات کے مطابق جس طرح تالی 2 ہاتھوں سے بجتی ہے عین اسی طرح بچوں کی دروغ گوئی میں والدین کا برابر ہاتھ ہوتا ہے کیونکہ والدین کو جوروجبر انہیں اس جانب دھکیلتا ہے۔ماہرین نے اس تجربے کے لیے مغربی افریقہ کے 2 اسکولوں میں تجربات کیے جن میں ایک اسکول کا ماحول نرم اور دوسرے کا قدرے سخت تھا۔(جاری ہے)
اس میں بچوں کو کھلونے پھینک کر شور مچانے کے لیے کہا گیا جب کہ بڑے خفیہ جگہ سے یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے۔
معلوم ہوا کہ جس اسکول کا ماحول قدرے نرم تھا وہاں کے بچوں نے شور مچانے کا اعتراف کیا جب کہ جہاں سخت ماحول دیکھا گیا اور بچوں کو سزا کا ڈر تھا وہاں فوری طور پر بچوں نے بڑی مہارت سے جھوٹ بولا۔اسی تحقیق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماہر نفسیات ایان لیزلے نے ”پیدائشی جھوٹے“ نامی کتاب لکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں سزا دی جاتی ہے وہاں کے بچے ازخود مہارت سے جھوٹ بولنا سیکھ جاتے ہیں اس طرح ننھے بچے منجھے ہوئے جھوٹے بن جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ماحول جتنا زیادہ سخت ہوگا بچے اتنے ہی بہترین جھوٹے بنتے چلے جائیں گے، والدین گھر کا ماحول ایسا بنا دیتے ہیں کہ بچے کے پاس جھوٹ بولنے سے بہتر کوئی اور حکمتِ عملی نہیں ہوتی اور اس کی ذمے داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.