بھارتی آل راؤنڈر سٹورٹ بنی ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے

muhammad ali محمد علی اتوار 28 اگست 2016 00:39

بھارتی آل راؤنڈر سٹورٹ بنی ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے

فلوریڈا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اگست۔2016ء ) بھارتی آل راؤنڈر سٹورٹ بنی ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں اوپنر ایون لوئیس نے بنی کے اوور کی پہلی 5گیندوں پر تو 5چھکے لگادیئے تاہم آخری فل ٹاس بال پر چھکا نہ مار سکے ،اسی طرح انہیں ایک اوور میں 32 رنز کھائے. وہ ٹی ٹونٹی میں ایک اوور میں زیادہ سکور کھانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے. 24سالہ لوئیس نے 49گیندو ں پر اپنی سنچری مکمل کی ۔

(جاری ہے)

بھارت کے یووراج سنگھ نے برطانوی پیسر سٹورٹ براڈ کو 2007ء میں ایک اوور میں 6چھکے رسید کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا ،جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز بھی انٹر نیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ سر انجا م دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :