دو بہترین دوستوں کو اب معلوم ہوا کہ 41سال پہلے پیدائش کے وقت دونوں کے خاندان بدلے گئے تھے
امین اکبر ہفتہ 27 اگست 2016 23:51
41سال سے بہترین دوست اس وقت رو پڑے جب معلوم ہوا کہ پیدائش کے وقت دونوں کے خاندان بدلے گئے تھے اور دونوں نے اپنی ایک دوسرے کے خاندانوں کے ساتھ گزاری ہے۔حالانکہ دونوں کی پیدائش میں تین دن کا فرق تھا۔
ڈیوڈ ٹیٹ اور لیون سوانسن مغربی کینیڈا کے صوبے مانیٹوبا میں سرکاری ناروے ہاؤس ہوسپیٹل میں 1975 میں پیدا ہوئے۔ ڈی این اے ٹسٹ سے ثابت ہوا کہ دونوں کے اصل خاندان وہ نہیں جنہوں نے انہیں پالا ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کے خاندا ن میں پلے ہیں۔
ڈیوڈ نے وینیپیگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کا جواب چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ پریشان، کنفیوژ اور غصے میں ہے۔ڈیوڈ کی اصل ماں نے ڈیوڈ کی بجائے لیون کی پرورش اورلیون کی اصل ماں نے ڈیو ڈ کی پرورش کی ہے ۔
ناروے ہاؤس شمالی مانیٹوبا کی دو کمیونٹیوں پر مشتمل ہے۔
(جاری ہے)
یہاں کی آبادی 5000 ہزار ہے۔ نومبر میں مانیٹوبا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مزید دوافراد جو دوست بھی ہیں 1975 میں پیدائش کے وقت ناروے ہاؤس ہوسپیٹل میں تبدیل ہوگئے تھے۔
اُن دونوں کو دیکھ کر لوگ حیران ہوتے تھے کہ اُن کی شکلیں اپنے خاندان والوں سے ملنے کی بجائے دوسرے کے خاندان والوں سے ملتی ہیں۔مانیٹوبا کے سابق کیبنٹ ممبر، ایرک روبنسن، کا کہنا ہے کہ موجودہ کیس میں بھی شروع سے ہی بچوں کے والدین کے متعلق شکوک موجود تھے۔ایرک کا کہنا ہے کہ ہم ایک غلطی کو برداشت کرسکتے تھے مگر دوسری غلطی ناقابل برداشت اور جرم ہے۔ایرک کا کہنا ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے نہ صرف ڈیوڈ اور لیون کو تکلیف ہوئی بلکہ ان کے والدین اور بہن بھائی بھی دکھی ہوئے۔
کینیڈین ہیلتھ منسٹر جین فلپوٹ کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے ہسپتال کے ریکارڈ کی جانچ کرائی جائے تاکہ ایسے مزید کیسوں کا پتہ چل سکے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.