غصیلے باپ نے بیٹی کی آڈی تباہ کر دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 اگست 2016 23:48

غصیلے باپ نے بیٹی کی  آڈی تباہ کر دی

جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک غصیلے باپ نے اپنی بیٹی کو خبردار کیا تھا کہ ایک لڑکا اس کی گاڑی میں نہیں دکھائی دینا چاہیے لیکن اسی لڑکے کو گاڑی میں دیکھ کر باپ نے بیٹی کی کار ہی تباہ کر دی۔
فیس بک پر اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ با پ غصے میں ایکسیوییٹر کی مدد سے کار کو پٹخ رہا ہے۔

(جاری ہے)

باپ نے ایک بار نہیں کار کو کئی بار اٹھا کر پٹخا اور 13ہزار ڈالر کی Audi A4 کو بالکل تباہ کر دیا۔ باپ نے جب گاڑی کو اچھی طرح تباہ کر دیا تو اس کے بیٹے نے فیس بک پر ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کی اور ساتھ ہی ڈیڈی ناٹ ہیپی کا ہیش ٹیگ بھی لگادیا۔
پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بھی باپ کا غصہ دیکھ چکے ہیں۔