قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

حلقے میں 31 اگست کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہے گی،فوج کی تعیناتی کا فیصلہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، فوجی جوان ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

ہفتہ 27 اگست 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ، حلقے میں 31 اگست کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، فوجی جوان ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے، امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوج کی اضافی تعداد بھی تیار ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق فوج تعیناتی کافیصلہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر کیا گیا ہے، فوج تعیناتی کے لئے ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے بھی درخواست کی تھی، این اے 63 میں 31 اگست کو ضمنی انتخابات ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔