ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کے گواہوں کو طلب کر لیا

ہفتہ 27 اگست 2016 23:02

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کے کیس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزمان شفیق اور مشتاق پر الزام ہے کہ انہوں نے دیرینہ عداوت کی بنا پر اپنے محلے دارارشد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ ہڈیارہ پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے ، پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بجھوا دیا ہے ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد آئندہ پیشی پر مقدمہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ،فاضل جج نے متعلقہ ایس ایچ او کو بھی پابند کیا ہے کہ گواہوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقدمہ کی سماعت جلد از جلد مکمل کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :