موسلا دھار بارش کے باعث سیشن کورٹ کے ارد گرد اور بابا گراؤنڈ میں پانی جمع ہو گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 23:02

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت میں بارش کے باعث سیشن کورٹ کے ارد گرد اور بابا گراؤنڈ میں پانی جمع ہو گیا۔

(جاری ہے)

بابا گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے وکلا کو پارکنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیشن کورٹ کے احاطے کے ارد گرد پانی جمع ہونے اور سڑک پر پارکنگ کے باعث ٹریفک بلاک رہی۔ عدالتوں میں آنے جانے والوں کی تعداد میں کمی رہی۔ متعدد کیسوں کی سماعت نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :