تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی ، مرتضیٰ بلوچ
ہفتہ 27 اگست 2016 22:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر 127 ملیر مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور جدوجہد کی ہے، مرتضیٰ بلوچ آج 8 ستمبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ملیر بھینس کالونی یوسی 4 اور پروفیسر شیدی بروہی یوسی ملھ میں منعقد کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کا تحفظ کیا ہے اور شہری آزادیوں کے لئے جدوجہد کی ہے، پی پی پی نے کبھی لسانی سیاست کی ہے نہ ہی فرقہ واریت پر یقین رکھتی ہے۔ پی پی پی کے منشور میں تمام مذاہب قوموں اور فرقوں کو برابر کا درجہ دیا گیا ہے، ہم اپنے منشور کی بنیاد پر ووٹ کے لئے عوام کے پاس آتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملیر کے گوٹھ آج بھی پسماندہ ہیں اور مسائل کا شکار ہیں، پی پی پی ان مسائل سے واقف ہے اور انہیں حل کرکے رہے گی۔
مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ پہلے منتخب ہونے والوں نے گوٹھوں کے مسائل کو نظر انداز کیا اور صرف شہری علاقوں پر توجہ دی لیکن میں منتخب ہوکر دیہی اور شہری تفریق ختم کروں گااور ملیر کو مثالی ضلع بناؤں گا۔ انہوں نے حلقہ کے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 8ستمبر کو تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں۔کارنر میٹنگ سے پارٹی کے رہنما نعمان عبداﷲ مراد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.