حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا کہ سندھ کے عوام بلاول اور آصف زرداری کی قیادت پر غیر منزلزل یقین رکھتے ہیں
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی وفد سے گفتگو
ہفتہ 27 اگست 2016 22:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں پارٹی کی شاندار اور تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر غیر منزلزل یقین رکھتے ہیں اور پی پی پی کے امیدواروں کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، وہ آج کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع جنوبی کے نومنتخب چیئرمین ملک فیاض کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے کامیابی کے بعد ان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے رہنما وقار مہدی ، صدیق ابو بھائی ،حاجی قاسم بلوچ نومنتخب یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین حبیب حسن ، محمود ہاشم اور دیگررہنمابھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سید قائم علی شاہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اور مسائل حل کئے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ عوام بھی پارٹی اور قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔
30 اضلاع میں سے24 اضلاع میں شاندار کامیابی اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سندھ کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترے گی۔ سید قائم علی شاہ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین اور یوسی چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جاکر حل کریں جو کہ پی پی پی کے منشور کا اہم جز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.