وزیراعلیٰ بلوچستان کی کالعدم تنظیم کے اہم علاقائی کمانڈر کی چھ ساتھیوں سمیت گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف

ہفتہ 27 اگست 2016 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے نوشکی میں سیکورٹی اداروں کی کامیاب کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم علاقائی کمانڈر کی چھ ساتھیوں سمیت گرفتاری اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونے والے دیگر مواد کی برآمدگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اب بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ، ان کا ہر جگہ پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ناصرف دہشت گردبلکہ ان کے معاون کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور حکومت جڑ سے اس ناسور کا خاتمہ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے ایک پرامن اور پڑھا لکھا بلوچستان چھوڑ کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :