قلات اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ

ہفتہ 27 اگست 2016 22:51

قلات اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد / قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) قلات اور گردونواح میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز قلات ائیرپورٹ سے27 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 77 کلومیٹر تھی، ذرائع کے مطابق لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :