Live Updates

عمران خان کو صرف وزارت عظمی چاہیے ،اس کے لیے وہ ملکی مفاد بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں ، پی ٹی آئی جلسے جلوسوں کی بجائے عملی کام کرکے دکھائے

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا عوامی اجتماع

ہفتہ 27 اگست 2016 22:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف وزارت عظمی چاہیے جس کے لیے وہ ملکی مفاد بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں ، پی ٹی آئی جلسے جلوسوں کی بجائے عملی کام کرکے دکھائے ، عوام 2018 میں خیبر پختونخواہ حکومت کا احتساب کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوات کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ، گزشتہ دور میں سوات کے لوگوں کے دفاع کے لیے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا، سوات کے عوام کی ترقی کا مقدمہ ہمیشہ لڑتا رہوں گا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اپنے نمائندوں کی راہ دیکھ رہے ہیں، عمران خان سوات کے لوگوں کو آپ مزید ورغلا نہیں سکتے ، سوات میں بننے والی موٹر وے کو لیز پر دے دیا گیا ہے،ا نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات میں میں ہائیڈرو منصوبہ 42 پیسے فی یونٹ پر مبنی کمپنی کو دید یا ، ہائیڈرو منصوبہ اپنے وسائل سے بنائے تو صوبے کو 52 ارب روپے کا فائدہ ہوتا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وزارت عملی چاہیے جس کے لئے وہ ملکی مفاد بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں، پی ٹی آئی جلسے جلوسوں کی بجائے عملی کام دکھائے ، عوام2018 میں خیبرپختونخواہ حکومت کا احتساب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات