وزیراعلیٰ کی استنبول میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
شہبازشریف نے پاک ترک دوستی کے فروغ کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے‘ترک وزیر اعظم کا وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین شہباز شریف بھائی ہیں ‘پنجاب میرا دوسرا گھرہے، ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے پورا تعاون کریں گے‘بن علی یلدرم
ہفتہ 27 اگست 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج استنبول میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم(BinAli Yildirim) سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گزشتہ ماہ بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر ترکی کے وزیراعظم اور عوام کو مبارک باد دی۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے ترک وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام نے جمہوریت کے ساتھ والہانہ محبت اور بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے اوراس جدوجہد کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے- ترک عوام نے جمہوریت بچانے کیلئے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر جمہوریت کو بچایا اوربہادری کی نئی تاریخ رقم کی-انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام نے مشکل کی گھڑی میں ترک لیڈرشپ اور عوام کا بھرپور ساتھ دیا کیونکہ ترکی اور پاکستان یکجان دو قالب ہیں اور ہمارے غم اور خوشیاں مشترکہ ہیں - انہوں نے کہا کہ ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.