پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 54اشتہاری،4 ٹارگٹ ایفینڈرزاور 8عدالتی مفرورگرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 22:37

فیصل آباد۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) سی پی اوفیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05عددپسٹل،ایک عددریوالور،ایک عدد رائفل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 54اشتہاری مجرمان،04 ٹارگٹ ایفینڈرزاور 08عدالتی مفرورکوگرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے4605گرام چرس اور219لیٹرشراب برآمد کرلی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میں بھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :