پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد ملزم گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 22:37

فیصل آباد ۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) :سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر تھانہ گلبرگ ،تھانہ رضا آباد ،تھانہ ٹھیکری والا اور تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان عابد ،صابر،رضوان ،نواز،لازر مسیح،اسلم مسیح،افضل اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے182لیٹر شراب برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم عابد ،صابر کوگرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمدکرلی اوران کے خلاف مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج رجسٹر کر لیاگیا، تھانہ رضا آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان رضوان اور نواز کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ان کے قبضہ سے36لیٹرشراب برآمد کرلی اوران کے خلاف مقدمات تھانہ رضا آباد میں درج رجسٹر کر لیا۔

تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان لازر مسیح اور اسلم مسیح کوگرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے50لیٹرشراب برآمد کرلی اوران کے خلاف مقدمات تھانہ ٹھیکری والا میں درج رجسٹر کر لیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان افضل اور عبدالرحمان کوگرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے66لیٹرشراب برآمد کرلی اوران کے خلاف مقدمات تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔

دریں اثناء تھانہ سٹی سمندری ،تھانہ سمن ا ٓباد،تھانہ صدراور سی آئی اے مدینہ ڈویژن پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان لطیف،شفیق،قمر،خالد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم شفیق مسیح کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1030گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج رجسٹر کرلیا۔

تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم قمر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں درج رجسٹر کرلیا۔تھانہ سٹی سمندری پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم خالد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1050گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی سمندری میں درج رجسٹر کرلیا۔سی آئی اے مدینہ ڈویژن کے اے ایس آئی محمد مقصود نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم لطیف کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1290گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :