فیصل آباد،6 تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جاری

ہفتہ 27 اگست 2016 22:33

فیصل آباد ۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر نے فیصل آباد ضلع کے 06 تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد یونس کو ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ،انسپکٹر شکیل احمدکو ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ ساندل بار ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر ارشد کو ایس ایچ ا و تھانہ کھرڑیانوالہ ،سب انسپکٹر حبیب اللہ ایس ایچ او تھانہ کُر سے ایس ایچ او تھانہ گڑھ، پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد وار ث کو ایس ایچ او تھانہ کُر،پولیس لائنز سے انسپکٹر وحید شاہدکو ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں لاپرواہی اور غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :