عوامی تحریک نے تین ستمبر کے تحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

دونوں جماعتوں کو قریب لانے کیلئے بطور رابطہ کار کردار ادا کیاہے ‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

ہفتہ 27 اگست 2016 22:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان باہمی تعاون ایک بار پھر بڑھنے لگا،عوامی تحریک نے تین ستمبر کے تحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مطابق دونوں جماعتوں کو قریب لانے کے لئے بطور رابطہ کار کردار ادا کیاہے ۔ شیخ رشید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات کے لئے بھی کوشاں ہیں ۔