ایم کیو ایم اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے ،ان کا دماغ صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا، آٹھ دس دن انتظارکرنا چاہئے ، تمام چیزیں سامنے آجائیں گی، بھا رت پاکستان کے ساتھ گیم کررہا ہے ، میڈیا اس کا جواب دے ،ہم جب بھی کشمیرکامسئلہ اٹھا تے ہیں تو کبھی کراچی اور کبھی برہمداغ کی صورت میں مسائل پیدا کیے جا تے ہیں ،کشمیرہماری شہہ رگ ہے

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی گلشن اقبال کالونی میں ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 22:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے کہ ان کا دماغ اور صحت صحیح طریقے سے کام نہیں کرر ہی ، اس لیے آٹھ دس دن انتظارکرنا چاہیئے کیونکہ اس میں تمام چیزیں سامنے آجائیں گی۔ وہ ہفتہ کو سکھر کے علاقے گلشن اقبال کالونی میں جا ری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سماجی رہنما مصری خان چاچڑ ، وڈیرو اﷲ ڈنوو دیگر معززین موجود تھے خورشید احمد شاہ کا مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارچلا رہے ہیں اورہمیں اس بات کو ماننا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ بھا رت پاکستان کے ساتھ گیم کررہا ہے اور اس گیم کا جواب میڈیا کو دینا چاہیئے ہم جب بھی کشمیرکامسئلہ اٹھا تے ہیں تو کبھی کراچی کی صورت میں تو کبھی برہمداغ کی صورت میں مسائل پیدا کیے جا تے ہیں کشمیرہماری شہہ رگ ہے اور اس پر ہماراموقف ایک ہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے نکا سی آب کا بڑامسئلہ ہے اس کو حل کرنے کے لیے اسیچا رحصوں میں تقسیم کرنا پڑے گا جس پر تین سے چار ارب روپے لگیں گیاوراس کیلئے جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ سکھرمیں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ایس آئی یوٹی ، وومین یو نیورسٹی ، کینسراسپتال،آرٹس کالج ، سردار غلام محمد خان مہرمیڈیکل کالجسمیت دیگر منصوبوں پر کام جا ری ہے میڈیا کے کیمرے بھی وہاں نہیں جا تے جہاں کام ہورہا ہے وہاں چلے جا تے ہیں جہاں گٹرابل رہے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کو میٹھے پا نی کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام چل رہا ہے اور دو سالوں کے اندر فراہمی آب کی شکایت بھی دور ہوجا ئے گی ان کاکہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جا ری ہے ۔