مون سون کا ایک اور سسٹم ستمبر تک آسکتا ہے: محکمہ موسمیات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 22:26

مون سون کا ایک اور سسٹم ستمبر تک آسکتا ہے: محکمہ موسمیات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کا ایک اور سسٹم ستمبر تک آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے۔ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ستمبر کے ماہ میں مون سون کا ایک اور سسٹم آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہی یہ پیشن گوئی کر دی گئی تھی کہ رواں برس ملک بھر میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :