فاروق ستا ر جرم میں برابر کے شریک ہیں ، اپنی موجودگی میں پاکستان مخالف نعروں پر خاموش رہ کر فاروق ستار نے مجرمانہ غفلت برتی ، دفتر ٹوٹنے کی تکلیف ہوئی تو پاکستان مخالف نعروں کی کیوں نہیں

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کافاروق ستار کی پریس کانفرنس پرردعمل

ہفتہ 27 اگست 2016 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے فاروق ستا ر کا پارٹنر ان کرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے تو اس وقت فاروق ستا ر وہاں بیٹھے تھے ، فاروق ستار نے تب چپ رہ کر مجرمانہ غفلت برتی ، دفتر ٹوٹنے کی تو تکلیف ہوئی لیکن پاکستان مخالف نعروں کی تکلیف کیوں نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو فاروق ستار کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف بالکل کلئیر ہے ، پہلے الطاف حسین کبھی رنگے ہاتھوں نہیں پکڑے گئے ، انہوں نے کہا کہ جب ایک شخص نے پاکستان مخالف نعرے لگائے تو اس وقت وہ فل کنٹرول میں تھے ، جب نعرے لگے تو فاروق ستار بھی وہاں بیٹھے تھے ، انہوں نے کہا کہ چپ رہ کر مجرمانہ غفلت برتی ، فاروق ستار کی پاک تب کہاں تھی جب نعرے لگ رہے تھے ، غداری کے معاملے میں کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے، فاروق ستار پارٹیز لان کرائم ہیں، ان کو دفتر ٹوٹنے کی تو بہت تکلیف ہوئی لیکن پاکستان مخالف نعروں کی تکلیف کیوں نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :